Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ جیل خانہ جات کے سربراہ جنرل الاسمری انتقال کر گیے

’وزیر داخلہ نے انہیں 2017 میں محکمہ جیل خانہ جات کا سربراہ مقرر کیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ جیل خانہ جات کے سربراہ جنرل محمد بن علی الاسمری کا کل پیر کو انتقال ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہیں اپنے دفتر میں کام کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث ان کی وفات ہوگئی۔
جنرل الاسمری کو وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے 2017 میں خصوصی فیصلے کے تحت محکمہ جیل خانہ جات کا سربراہ مقرر کیا تھا۔
اس سے قبل جنرل ابراہیم الحمزی محکمہ جیل کے سربراہ تھے تاہم انہیں وزارت داخلہ میں بطور مشیر تعینات کیا گیا تھا۔
وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے جنرل الاسمری کی وفات کے بعد جنرل ماجد بن بندر الدویش کو محکمہ جیل خانہ جات کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

شیئر: