نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے پیر کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی نے ملک میں بجلی کے بلیک آؤٹ کا سخت نوٹس لیا ہے۔
’نیپرا نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کی جائے گی جو کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے اسباب معلوم کرے گی۔‘
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں بلیک آؤٹ: ’پاور بینک کہاں چھپایا ہے انارکلی؟‘Node ID: 531141
-
بجلی بریک ڈاؤن پر پاور جنریشن کمپنی گدو کے سات ملازمین معطلNode ID: 531301
نیپرا اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں نیپرا اور نجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی پیش کرے گی۔
خیال رہے گزشتہ روز بجلی کے بریک ڈاؤن پر سینٹرل پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (سیی جی سی ایل) گدو کے سات افسران اور ملازمیں کو معطل کر دیا گیا تھا۔
سی پی جی سی ایل گدو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی جانب سے جاری آفس آرڈر میں کہا گیا تھا کہ ملازمین کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔
خیال رہے پاکستان میں سنیچر کو رات گئے بجلی کے ترسیلی نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر کی بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر یک دم پورے ملک میں تاریکی چھا گئی تھی۔
اتوار کو وزیر توانائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ’سنیچر کو گیارہ بج کر 41 منٹ پر گدو پاور پلانٹ میں خرابی پیدا ہوئی اور اس کے بعد سسٹم نے خود کو بند کرنا شروع کر دیا۔‘
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں