Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’افواہیں پھیلانے والے کورونا ویکسین کے لیے آگے نظر آئیں گے‘

کورونا ویکسین کے بارے میں افواہیں سراسر غلط ہیں (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ کورونا ویکسین کے بارے میں افواہیں سراسر غلط ہیں جو لوگ ویکسین کے موثر ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کررہے ہیں جلد  ویکسین کے لیے لائنوں میں کھڑے نظر آئیں گے‘۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ’ کورونا وبا شروع ہوئی تھی تو بعض لوگ دعوے کررہے تھے کہ ‘فلاں مرکب’ کورونا وائرس کا علاج ہے۔ یہی لوگ آج کورونا ویکسین کے بارے میں الٹی سیدھی افواہیں پھیلا رہے ہیں‘۔

ویکسین لینے والے کورونا وائرس سے محفوظ ہوگئے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے) 

انہں نے کہا کہ’ ان لوگوں نےاب کورونا کے علاج کی مخالفت کا طریقہ کار تبدیل کرلیا ہے‘۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’اس قسم کے عناصر ہر مرحلے میں رہے ہیں تاہم زمینی حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں لاکھوں لوگ ویکسین لے چکے ہیں اور وہ کورونا وائرس سے محفوظ ہوگئے ہیں‘۔ 

شیئر: