Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا  ہے۔
کابینہ ڈویژن  کی جانب  سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم افضل چن کے استعفے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ندیم افضل چن نے معاون خصوصی اور وزیر اعظم کے ترجمان کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد حکومتی ترجمانوں کی میٹنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان اجلاس سے خطاب میں کہا تھا ’جس کو حکومتی پالیسیوں اور فیصلوں سے اختلاف ہے وہ مستعفی ہوجائے۔‘ مذکورہ اجلاس کے ایک دن بعد ندیم افضل چن نے دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
چن نے وزیراعظم کے کوئٹہ نہ جانے کے فیصلے پر دبے لفظوں تنقید کی تھی اور ہزارہ مزدوروں سے شرمندگی کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد ان کی معاون خصوصی شہباز گِل سے لفظی جنگ بھی ہوئی تھی۔

شیئر: