شہریوں اور غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نےکورنش کا رخ کیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں جمعے کو مختلف مقامات پر بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد نے بارش کے دوران ساحل سمندر ( کورنیش) کا رخ کیا اور بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہریوں نے بارش کے مناظر پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
ایک شہری نے شمالی کورنیش پر بارش کی وڈیو شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’اس وقت جدہ کے شمالی کورنیش پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جمعے کو جدہ کمشنری کے علاوہ اس کی تحصیلوں میں بھی بارش ہوئی ہے جس سے وادیاں اور گھاٹیاں برساتی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مختلف مقامات پر جمعے کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ اس سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی- خصوصا ساحلی علاقے اس کی زد میں ہوں گے-