اسلحہ کی درآمد اور خرید و فروخت کے ضوابط کیا ہیں؟
اسلحہ خریدنے اور درآمد کرنے کی اجازت صرف سعودیوں کو ہوگی(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے اسلحہ کی درآمد اور خرید و فروخت کے لیے پانچ شرائط مقرر کی ہیں۔ سرکاری گزٹ ام القری نے اس کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ خریدنے، بیچنے اور درآمد کرنے کی اجازت صرف سعودیوں کو ہوگی۔ مفاد عامہ کی خاطر 5 شرائط پوری کرکے سعودی شہری اسلحہ درآمد کرنے اور خریدنے یا بیچنے کے مجاز ہوں گے۔
امیدوار کی عمر 25 برس سے کم نہ ہو۔ اسلحہ کے کاروبار کی راہ میں حائل معذوری اور امراض سے پاک ہو- جرائم سے اس کا ریکارڈ صاف ہو۔
بدامنی کے حوالے سے اس پر اسلحہ کے کاروبار کی کوئی پابندی نہ لگی ہو۔
متعلقہ سرکاری ادارے سے لائسنس یافتہ ہو اور سجل تجاری (چیمبر آف کامرس) میں اندراج ہو۔
یاد رہے کہ وزیر داخلہ نے اسلحہ اور گولہ بارود قانون کے لائحہ عمل میں متعدد ترامیم کی ہیں۔ ترامیم میں اس حوالے سے پانچ شرائط مقرر کی گئی ہیں۔