عسیر میں دو شہری گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
چیک پوسٹ پرتلاشی کے دوران ہکڑے گئے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں عسیر پولیس کے ترجمان زید الدباش نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورس نے دو سعودی شہریو ں کو گرفتار کرکے گولہ بارود، اسلحہ اور رقم برآمد کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق زیر حراست سعودی شہری عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔ غیرقانونی طریقے سے بغیر لائسنس والے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا کام کررہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ سعودی شہری دس ہزار کارتوس، ایک گاڑی میں رکھ کر لے جار رہے تھے۔ بلقرن چیک پوسٹ پرتلاشی کے دوران ہکڑے گئے۔
علاوہ ازیں ایک اور گاڑی سے 8 ہزار کارتوس، دو مشین گنیں، ایک بندوق اور 30 ہزار ریال منتقل کی جا رہی تھیں۔ بللحمر تحصیل میں گاڑی کی تلاشی لینے پر گولہ بارود اور نقدی برآمد کرکے ضبط کرلی گئی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں شہریوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔