Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں 2 لاکھ 11 ہزار سے زیادہ بارودی سرنگیں صاف

جنوری کے دوسرے ہفتے میں مزید ڈیڑھ ہزار بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے یمن میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار 500 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جنوری 2021 کے دوسرے ہفتے کے دوران بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں جو ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے بچھا رکھی تھیں۔
بارودی سرنگوں میں سے 22 انسانی جان لیوا، 107 ٹینک شکن، ایک ہزار367 بغیر دھماکے والی اور 4 دھماکے والی تھیں۔ 

بارودی سرنگیں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے بچھا رکھی تھیں۔( فائل فوٹو اے ایف پی)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (مسام) کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام چلائے ہوئے ہے۔
پروگرام کےآغاز سے اب تک 2 لاکھ 11 ہزار 572 بارودی سرنگیں صاف کی جاچکی ہیں۔ حوثیوں نے یہ سرنگیں کھلے مقامات، سکولوں اور گھروں میں بچھائی ہوئی تھیں۔ ان سے متاثر ہوکر بے شمار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ 
اطلاعات کے مطابق اس ہفتے ابین صوبے کے زنجبار شہر، الجوف صوبے کے حب الشاف شہر، البیضا کے ناطع شہر، الضالع کے قعطبۃ شہر، الحدیدۃ کےالخوخۃ شہر اور مارب صوبے سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔ دیگر مقامات پر بھی بارودی سرنگوں کو صاف کیا جا رہا ہے۔

شیئر: