Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرش سے پینٹ کے بدنما داغ کیسے دھوئیں؟

پینٹ کو ہٹانے کے لیے بیکنگ سوڈا اور ابلتے ہوئے پانی کا محلول استعمال کیا جا سکتا ہے (فوٹو: فری پک)
ماربل کے فرش پر پینٹ کے داغ انتہائی بدنما دکھائی دیتے ہیں۔ انہیں کیسے دھویا جا سکتا ہے؟
اس حوالے سے سیدتی میگزین میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ان داغوں کو دھونے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔
فرش پر جس جگہ پینٹ کے داغ لگے ہوں، وہاں تھوڑا سا ہیئر سپرے چھڑکیں اور اس کے فوراً بعد اسے صاف اور نرم کپڑے کے ساتھ رگڑیں۔
خشک پینٹ اتارنے کے لیے فرش کو پہلے اچھی طرح صاف کرلیں۔ اس کے بعد صاف کپڑے پر داغ ہٹانے والا محلول لگائیں اور ٹائلوں کو اچھی طرح رگڑیں، یہاں تک کہ داغ ختم ہو جائے۔
سرکے کا استعمال
سرکہ ایک موثر، سستی اور ماحول دوست چیز ہے۔ خشک پینٹ کو دور کرنے کے لیے لوگ اسے مؤثر طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔

سرخ الکحل

الکحل خشک داغ کو دھونے میں کام آتا ہے۔ اس کے لیے داغ کی جگہ پر الکحل ڈال کر اسے پلاسٹک سے ڈھانپ دیں، تاکہ یہ اڑ نہ جائے۔ اس کے کچھ دیر بعد پانی سے دھو دیں۔

بیکنگ سوڈا

پینٹ کو ہٹانے کے لیے آپ بیکنگ سوڈا اور ابلتے پانی سے بنے ہوئے محلول کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس محلول کا تجربہ دیواروں، معدنی آلات اور دروازے کے ہینڈل پر بھی کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: