Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں نئے کورونا ویکسین سینٹر نے کام شروع کردیا

گذشتہ سال جولائی میں نجود میڈیکل سینٹر کا افتتاح کیا گیا تھا۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے رہائشیوں نے نئے کورونا ویکسین سینٹر سے کورونا وائرس کی بیماری کی ویکسین لگوانا شروع کر دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ فہد جنرل ہسپتال سے متصل نجود میڈیکل سینٹر میں اتوار سے ویکسین لگانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف مدینہ منورہ کے اُحد ہسپتال میں کام کے دوران فرنٹ لائن محاذ پر لڑتے ہوئے 45 سالہ سعودی نرس نجود الخیبری جان کی بازی ہار گئی تھیں۔ اس ہسپتال کو سعودی نرس نجود الخیبری سے منسوب کیا گیا ہے۔
مدینہ  منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے گذشتہ سال جولائی میں نجود میڈیکل سینٹر کا افتتاح کیا تھا۔
گورنر مدینہ شہزادہ فیصل اور نائب گورنر شہزادہ سعود نے اتوار کو نجود میڈیکل سینٹر میں ویکسین بھی لگوائی۔
شہزادہ فیصل اور شہزادہ سعود نے ویکسین لگوا کر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو وسیع پیمانے پر ویکسین کی سہولت فراہم کرنے کی راہ ہموار کی۔
شہزادہ فیصل بن سلمان نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا کہ سب لوگ پہلی فرصت میں ویکسین لینے کے لیے اندراج کرا لیں یہ ویکسین سب کے لیے مفت ہے صحتی ایپ کے ذریعے اندراج کرایا جائے۔ 
مدینہ منورہ میں نجود میڈیکل سینٹر کو کورونا ویکسین سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہاں پچاس کلینک مریضوں کو وصول کرنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں اور مملکت کے 10 لاکھ سے زیادہ باشندوں نے ٹیکہ لگوانے کے لیے اندراج کروایا ہے۔
دریں اثنا جدہ کے ویکسین سینٹر میں رول آؤٹ پروگرام میں اضافہ ہوا ہے اور اب انتظار کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
مقررہ وقت پر پہنچنے والے مریضوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی پہلی یا دوسری خوراک وصول کریں۔ تھوڑی دیر بعد اس بات کا یقین کیا جاتا ہے کہ ہر کوئی ان ٹیکوں کی پیروی کر رہا ہے۔ متعدد افراد جو اب تک ویکسین لگوا چکے ہیں کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر اس عمل میں 20 منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے۔

تقریباً تین لاکھ افراد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ دسمبر میں ویکسین رول آؤٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کے آغاز کے بعد سے تقریباً تین لاکھ افراد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اتوار کو پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ’یہ ویکسینیشن کورونا وائرس کے خلاف سب سے بڑا اور مضبوط ہتھیار ہے۔جتنا زیادہ کمیونٹی کے ممبران اسے وصول کریں گے اتنی جلدی ہم ہرڈ ایمونٹی کے قریب آئیں گے جو ہماری عام زندگیوں میں واپس آنے کے لیے کافی ہے۔‘
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے خبردار کیا کہ یہ ضروری ہے کہ لوگوں کو کسی دوسری لہر کے امکانات کو کم کرنے کے لیے معاشرتی دوری کے اقدامات پر عمل پیرا رہنا چاہئے۔
’ ہماری پابندی ہمارا سب سے مضبوط کارنامہ ہے اور ہم کامیابی کے ساتھ اس مرحلے تک چیلینجنگ مراحل سے گزر چکے ہیں۔‘

شیئر: