پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 170 نئے کیسز، چھ اموات
پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 170 نئے کیسز، چھ اموات
پیر 18 جنوری 2021 16:41
صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 848 ہو چکی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید چھ اموات ہوئی ہیں اور 170 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
پیر اٹھارہ جنوری کومملکت میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 65 ہزار 99 ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز ایک ہزار 9۲۲ ہیں جن میں سے 317 کی حالت نازک ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں 161 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 848 ہو چکی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چھ اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد اب تک مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 329 تک پہنچ گئی ہے۔‘
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے جہاں 67 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 38 رہی۔ الشرقیہ میں 25 اور مدینہ منورہ ریجن میں 22 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
حائل میں پانچ ، نجران میں پانچ، الحدود الشمالیہ میں تین، عسیر میں دو جبکہ جازان اور تبوک ریجن میں ایک ، ایک مریض سامنے آئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹریشن کرانے کے بعد مقررہ دن ویکسین لگوائی جا سکتی ہے۔
کورونا ویکسینیشن سینٹر ریاض، جدہ اور الخبر میں قائم کیے گئے ہیں، دیگر شہروں میں بھی سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔