Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے متعدد علاقے سائبیریا سے آنے والی سرد لہر کی زد میں

’سائبیریا سے آنے والی لہر میں سب سے زیادہ شدت جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو محسوس کی جائے گی‘ ( فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات ترکی الجمعان نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں سردی کی ریکارڈ لہر شروع ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ لہر سائبیریا سے آرہی ہے جس سے سعودی عرب کا وسیع رقبہ متاثر ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’توقع ہے کہ سردی کی لہر کے ساتھ تیز ہوا ہوگی جس کے باعث دن کے اوقات میں مطلع غبار آلود ہوگا‘۔
’سائبیریا سے آنے والی لہر میں سب سے زیادہ شدت جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو محسوس کی جائے گی‘۔
’اس سے تبوک، الجوف، مدینہ منورہ، مشرقی ریجن اور ریاض سب سے زیادہ متاثر ہوں گے تاہم مکہ مکرمہ ریجن میں بھی کم درجے میں محسوس کی جائے گی‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد اللہ المسند نے کہا ے کہ ’آج بدھ کو شمالی حدود ریجن کے متعدد شہروں میں بارش کا امکان ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شمالی علاقوں میں سرد ہوائیں چلیں گی جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم اعتدال پر مائل ہوگا‘۔
’جمعرات سے تبوک اور شمالی علاقوں کے علاوہ مدینہ منورہ اور قصیم میں شدید سردی ہوگی‘۔
 

شیئر: