Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد لوگو نمبر پلیٹ، فیس کیا ہوگی؟

منفرد لوگو والی نمبر پلیٹ کی فیس 800 ریال ہوگی- (فوٹو محکمہ ٹریفک)
سعودی محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے لیے منفرد لوگو والی نئی نمبر پلیٹ متعارف کرادی-
اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے نئی نمبر پلیٹ کی تصویر جاری کردی- جس پر عربی اور انگریزی میں نمبر ہیں- جبکہ حروف اور نمبروں کے درمیان منفرد ’لوگو‘ بنا ہوا ہے-
سعودی کابینہ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے نظام میں اس حوالے سے ایک شق کا اضافہ کردیا ہے-
منفرد لوگو والی نمبر پلیٹ کی فیس 800 ریال ہوگی- یہ فیس صرف ایک بار نمبر پلیٹ کے اجرا کے وقت وصول کی جائے گی-
سعودی شہریوں نے  منفرد لوگو والی نئی نمبر پلیٹ کے بارے میں نرم گرم تبصرے کیے ہیں-
علی سوید نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’نئی نمبر پلیٹ کا چکر آئے  دن چلتا رہتا ہے‘-
عمر تمیم نامی صارف نے ٹویٹ کرکے استفسار کیا کہ ’کیا منفرد لوگو والی نئی نمبر پلیٹ کا حصول لازمی ہوگا یا اس میں ہماری مرضی شامل ہوگی‘-
یحیی المالکی نامی صارف نے جوابا تحریر کیا کہ ’یہ لازمی نہیں جس کا دل چاہے وہ لے لے اور جو نہ چاہے وہ نہ لے‘-
شلاحی  24 نے  مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’جہاں تک میری اپنی بات ہے تو میں منفرد ہوں البتہ منفرد نمبر پلیٹ وہ لے جو اس کی خواہش رکھتا ہو‘-
عبداللہ عبدالرحمن نامی صارف نے ٹویٹ کیا کہ ’مجھے منفرد نمبر پلیٹ لینے پر کوئی اعتراض نہیں- بس فیس میرے بجائے اوپر سے ادا کردی جائے‘-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: