Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر واضح نمبر پلیٹ بھی ٹریفک خلاف ورزی

ایک ہزار سے دو ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے۔(فوٹو اخبار24)
 سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ غیر واضح نمبر پلیٹ کے ساتھ ڈرائیونگ بھی ٹریفک خلاف ورزی ہے۔
’اگر کسی کی گاڑی کی نمبر پلیٹ صاف نہ پڑھی جا رہی ہو یا اس کا کچھ حصہ تلف ہو گیا ہو تو ایسی صورت میں اسے تبدیل کرنا ضروری ہے۔ پہلی فرصت میں متبادل نمبر پلیٹ کے اجرا کی درخواست پیش کی جائے‘۔
اخبار چوبیس کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ایک بیان میں غیر واضح یا جزوی طور پر تلف شدہ  نمبر پلیٹ کے ساتھ گاڑی چلانا منع ہے۔
’خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا شاہراہوں پر اس طرح کی نمبرپلیٹ کے ساتھ ڈرائیونگ بڑی خلاف ورزی ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا کہ’ اس پر ایک ہزار سے دو ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے۔ علاوہ ازیں متبادل نمبر پلیٹ کے اجرا تک گاڑی محکمہ ٹریفک گاڑی اپنے قبضے میں رکھے گا‘۔
محکمہ ٹریفک نے گاڑیوں کے مالکان نے اپیل کی کہ وہ نمبر پلیٹ صاف ستھری اور قانون ٹریفک کے مطابق استعمال کریں اس بات کا بھی دھیان رکھیں کے نمبر پلیمٹ اپنی مقررہ جگہ پر نصب ہو۔

شیئر: