Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنرعسیر کی جانب سے شہری کی بہادری پر اعزاز

گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے مقامی شخص کی بہادری کے اعتراف میں گاڑی کا تحفہ دیاجس نے اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہنے والے بچے کو بحفاظت نکالا تھا۔
 ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق گورنر عسیر کو جب واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے شہری کے اعراز میں پروقار تقریب منعقد کی جس میں اسے امدادی سامان سے آراستہ ایک فورویل گاڑی تحفے میں دی گئی۔
گورنرعسیر نے تقریب سے خطاب کرنے کے بعد شہری ’عامر موسی الشھری‘ سے واقعے کی تفصیلات بھی سنی جس میں الشھری نے بتایا کہ وہ روڈ سے گزررہا تھا کہ اچانک تیزی سے آنے والے سیلابی ریلے نے سڑک کو نگل لیا جہاں کچھ لوگ اور بچے کھڑے تھے۔

گورنر عسیر نے شہری کی بہادری پر گاڑی کا تحفہ دیا(فوٹو، سبق نیوز) 

الشھری کا مزید کہنا تھا کہ ریلہ اس قدر تیز تھا کہ قدم زمین پر رکھنا مشکل ہو گیا, یہ منظر دیکھ کر مجھ سے رہا نہیں گیا۔ وہاں موجود دیگر افراد تو کنارے پر آنے میں کامیاب ہو گئے مگرمیں نے دیکھا کہ ایک بچہ ریلے میں بہتے ہوئے مدد کےلیے پکار رہا ہے۔
بچے کو بہتے ہوئے دیکھ کر کچھ سوچے سمجھے بغیر پانی میں کودگیا بالاخر اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اس بچے کو بحفاظت ریلے سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا۔
گورنر عسیر ریجن نے الشھری کی زبانی اس کی بہادری کی داستان سننے کے بعد تالیوں سے اسکا استقبال کیااور اسے گاڑی اور امدادی سامان تحفے میں دیا۔
الشھری کی بہادری اور بروقت امدادی کارروائی پر اہل علاقہ نے بھی اسکے کارنامے کو سراہا

شیئر: