Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑکی کی مثالی بہادری، شعلوں میں گھرے بھائی کو بچالیا

تبوک ۔۔ نوجوان لڑکی نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے شعلوں میں گھرے کم سن بھائی کو نکال لیا ۔ ریم البلوی کے مثالی کارنامے پر اسے شہری دفاع کی جانب سے بہادری کا تمغہ دیا گیا۔ العربیہ نیٹ سے گفتگوکرتے ہوئے ریم نے بتایا کہ انکے گھر میں آگ لگ گئی ۔ پورا گھر شعلوں کی لپیٹ میں تھا جبکہ دھواں اس قدر زیادہ تھا کہ ہاتھ کو ہاتھ سجائی نہیں دیتا تھا ۔ تمام اہل خانہ باہر نکل چکے تھے ۔ میں بھی بھاگتی ہوئی باہر نکلنے لگی تو اچانک مجھے کمرے سے کھانسی کی آواز آئی جو میرے کم سن بھائی تھی ۔ آواز سنتے ہی میرے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ چھوٹا بھائی پڑوس میں گیا ہوا ہے ۔ ریم نے مزید بتایاکہ میں بھائی کو پکارتے ہوئے کمرے کی جانب بھاگی مگر اس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آرہا تھا ۔ کمرے شعلوں اور دھواں سے بھرا ہوا تھا ناجانے وہ کون سی طاقت تھی جو مجھے سیدھی بھائی تک لے گئی ۔ کمرے میں دھواں اس قدرکثیف تھا کہ بھائی دکھائی ہی نہیں دیا اچانک میرے پیر وں سے کوئی جسم ٹکرایا میں نے جھک کر دیکھا تو 4 سالہ بھائی بے ہوش پڑا تھا ۔ اسے اس حالت میں دیکھ کر میں نے فورا اسے کندھے پر اٹھایا اور باہر نکل گئی جہاں شہری دفاع کے اہلکاروں نے فوری طور پر ہمیں طبی امداد فراہم کی ۔ 
 

شیئر: