شلپا شیٹھی بدہضمی دور کرنے کے لیے کیا کرتی ہیں؟
شلپا شیٹھی انسٹا گرام پر فٹنس سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
انڈین اداکارہ شلپا شیٹھی نہ صرف اپنی فٹنس کا خیال رکھتی ہیں بلکہ اپنی خوراک پر بھی بہت توجہ دیتی ہیں۔
فٹنس اور ڈائٹ کے بارے میں شلپا شیٹھی باقاعدگی سے مشورے بھی شیئر کرتی ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں انہوں نے اپنے گھر میں ایک ہائیڈروپونک فارم بنایا ہے جس میں وہ خود سبزیاں اگاتی ہیں۔
اس فارم کے لیے مٹی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ شلپا شیٹھی نے اس میں اپنے ضرورت کی سبزیاں اگائیں ہیں۔
انہوں نے انسٹا گرام پر بدہضمی اور تیزابیت کے مسئلے کے حل کے لیے ایک آسان گھریلو ٹوٹکہ شیئر کیا ہے۔
شلپا کا کہنا ہے کہ بے ترتیب طریقے سے کھانے اور دباؤ کی وجہ سے تیزابیت اور بدہضمی سے پیدا ہونے والے مسائل بڑھ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے باقاعدگی سے اجوائن، زیرہ اور سونف پانی میں ملا کر پینا ایک آسان حل ہے۔
شلپا شیٹھی کے مطابق ان اجزا کے برابر حصے لے کر ان کو بھونا جائے اور اور پھر باریک پیس کر اس کو ایک ایئر ٹائٹ بوتل میں محفوظ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ان اجزا کو ملا کر اور ساتھ میں لیموں ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اجوائن، زیرے اور صونف کا یہ مشروب انسانی نظام صاف رکھنے کا کارآمد نسخہ ہے۔
انسٹا گرام پر ان کے فولورز کی تعداد 19 اعشاریہ تین ملین ہے۔
شلپا شیٹھی اپنے گھر میں خود سبزیاں اگاتی ہیں اور روزمرہ کا خوارک بھی اپنے ہائیڈروپونک فارم سے حاصل کرتی ہیں۔