مدینہ منورہ میں 25 نئے ہاؤسنگ سیکٹر بسانے کی تیاری
مدینہ منورہ میں 25 نئے ہاؤسنگ سیکٹر بسانے کی تیاری
جمعہ 22 جنوری 2021 18:47
میونسپلٹی نے رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے منظوری دی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے شہر میں رہائش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مزید 25 سیکٹرز کی منظوری دی ہے۔ یہ 3 لاکھ 59 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر بسائے جائیں گے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق نئے سیکٹر میں 5200 مکانات تعمیر ہوں گے، دکانیں اور 144 صنعتی پلاٹس ہوں گے جبکہ 33 پارکس، 27 سکول، چالیس مساجد اور 8 سرکاری دفاتر قائم کیے جائیں گے۔
مدینہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ نئے سیکٹرز وزارت بلدیات و دیہی امور کے مقرر کردہ ضوابط اور معیار کے لحاظ سے قائم ہوں گے۔
مدینہ میونسپلٹی نے بتایا کہ نئے رہائشی سیکٹرز میں ماحولیاتی و اقتصادی امور کو مدنظر رکھا جائے گا جبکہ بنیادی ڈھانچے کے لیے الگ سے پلاٹس مہیا کیے جائیں گے۔