Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سینٹر فار ڈس ایبیلٹی ریسرچ کی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکڑ

مشرقِ وسطیٰ لیڈرشپ ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
ڈاکٹر علا ابو سکر 2019 سے کنگ سلمان سینٹر فار ڈس ایبیلٹی ریسرچ (کےایس سی ڈی آر) کی ایگزیکٹو ڈائریکڑ ہیں۔
علا ابو سکر کے ایس سی ڈی آر کی ٹریننگ اور پروگرام ڈائریکٹر بھی ہیں۔ یہ مرکز ڈس ایبیلٹی سائنس کے تمام شعبوں میں عملدرآمد، فنڈز اور ریسرچ کرنے، تربیت اور اشاعتوں کے ذریعے علم کو پھیلانے کے لیے کام کرتا ہے۔
یہ مرکز معذوری کے حوالے سے تحقیق کرنے، معاونت کرنے اور معذوری کی تحقیق اور پروگراموں میں دلچسپی کو فروغ دینے میں خصوصی مہارت رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت اور نجی شعبوں کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ  سائنسی تحقیق کی حوصلہ افزائی اور معذوری کے میدانوں میں موثر عمل کرنے میں بھی خاص مہارت کا حامل ہے۔
علا ابو سکر ریاض میں نوجوانوں اور بڑوں کے لیے نئی سمت کے پروگراموں کی بانی ہیں۔
وہ 2017 میں منسٹری آف ہیلتھ میں سائٹیفک کمیٹی آف دی ڈویلمپینٹ اینڈ بی ہیوریل ڈس آرڈر کی چیئر مین بن گئیں۔ اسی سال وہ سعودی ہیلتھ کونسل میں ایجوکیشنل ڈپلوما پروگرام پروجیکٹ کوآرڈینیٹر تھیں۔
2020 میں ابوسوکر کو متحدہ عرب امارات میں منعقدہ کمیونٹی سروس سیکٹرز کے لیے 21 ویں مشرقِ وسطیٰ لیڈرشپ ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انھیں 2013 میں امریکہ کی بال سٹیٹ یونیورسٹی میں ٰتعلیمی کامیابی میں اعلیٰ کارکردگی کے لیے جدوجہد کرنے پر ہیری واٹکنز آؤٹ سٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

   2017 سے 2018 تک سعودی ہیلتھ کونسل میں مشیر رہی ہیں۔( فوٹو ٹوئٹر)

کے ایس سی ڈی آر میں کام کرنے سے پہلے  وہ 2017 سے 2018 تک سعودی ہیلتھ کونسل میں مشیر تھیں۔
وہ 2015  میں شہزادی نورہ بنت عبد الرحمن یونیورسٹی میں کالج آف ایجوکیشن میں شعبہ خصوصی تعلیم کی چیئر مین بن گئیں۔ انہوں نے 2017 تک اس عہدے پر کام کیا۔
علا ابو سکر نے آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے لیے خصوصی تعلیم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپلائیڈ بیہیویر انیلاسس میں پارشل ڈاکٹریل ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
علا ابو سکر نے 2013 میں بال سٹیٹ یونیورٹسی سے آٹزم پر زور دیتے ہوئے اپلائیڈ بیہیویر انیلاسس ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔
انہوں نے 2010 میں امریکہ کی ایکرون یونیورسٹی سے بیہیوریل ڈس آرڈر، سپیشل ایجوکیشن میں ماسٹرز اور 2005 میں کنگ عبد العزیز یونیورسٹی سے نفسیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

شیئر: