چین: 22 میں سے 11 کان کن ریسکیو، ایک کی حالت ’انتہائی نازک‘
چین: 22 میں سے 11 کان کن ریسکیو، ایک کی حالت ’انتہائی نازک‘
اتوار 24 جنوری 2021 11:57
امدادی کارکن کان کنوں کو بچانے کے لیے دو ہفتوں سے لگے ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
چین کے امدادی کارکنوں نے دو ہفتوں سے سونے کی کان میں پھنسے 11 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا ہے۔
دیگر کان کنوں کی تلاش کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کے ریاستی ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ اتوار کی صبح نکالے گئے کان کنوں میں سے ایک کی حالت ’انتہائی نازک‘ ہے۔