سفید کپڑوں سے داغ صاف کرنا ایک مشکل کام ہے۔ خاص کر قہوے کے داغ اگر خشک ہوجائیں تو انہیں دھونا نہایت مشکل ہوجاتا ہے تاہم سیدتی میگزین میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق ایسے داغوں کو صاف کرنے کے لیے سرکہ اور بلیچ پاؤڈر فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
داغ دھونے کا طریقہ
سب سے پہلے کپڑے کی نوعیت چیک کریں تاکہ معلوم ہو سکے کہ اسے کیسے دھونا ہے۔ کچھ کپڑے کپاس اور کتان سے بنے ہوتے ہیں، وہ پولیسٹر اورایکریلک سے تیار شدہ کپڑوں کے مقابلے میں زیادہ پانی جذب کرتے ہیں۔ اسی طرح روئی سے تیار شدہ کپڑا تاخیر سے خشک ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شہری کو قہوہ پینا مہنگا پڑ گیاNode ID: 491031
-
کاغذی کپ میں چائے، قہوہ پینا صحت کے لیے نقصان دہNode ID: 520046
-
آنتوں کی بیماریوں سے بچنے کے لیے ایواکاڈو کھانا کتنا مفید؟Node ID: 527266
اس کے بعد داغ کی جگہ پر ٹشو رکھیں اور اسے اچھی طرح رگڑیں تاکہ قہوے کی کوئی مقدار ہو تو وہ ٹشو میں جذب ہو جائے۔ کپڑے کی حفاظت کے لیے دوسری طرف بھی ہاتھ رکھیں۔
داغ کی جگہ کو تین منٹ تک ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں، پھر انگلیوں سے اچھی طرح رگڑیں تاکہ کپڑے کی تہہ پر لگے داغ میں کمی آجائے۔ اس عمل کو کئی بار دہرائیں۔
سفید سرکے کا استعمال
سفید سرکہ داغ ہٹانے کے لیے مؤثر سمجھا جاتا ہے۔ اس کا ایک چمچ تھوڑے سے گرم پانی میں ملا لیں اور ساتھ ڈش واشنگ مائع بھی شامل کرلیں۔ اس محلول کو داغ کی جگہ پر لگائیں، تین منٹ تک رگڑیں اور پھر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
اس کے بعد پانچ منٹ تک اچھی طرح انگلیوں کی مدد سے داغ کی جگہ کو رگڑیں اوراس کے بعد ٹھنڈے پانی سے داغ کے اردگرد بچا ہوا صابن دھولیں۔
