Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں سینیئر نائب صدر کے بھائی کو دو سال قید کی سزا

مہدی جہانگیری کو 2017 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
ایران نے کرپشن کے الزام میں ملک کے سینیئر نائب صدر کے بھائی کو دو سال قید کی سزا دی ہے۔
امریکہ کی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ’سزا سے متعلق یہ خبر ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر منگل کو شائع ہوئی ہے۔‘
ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کے مطابق ’اسحاق جہانگیری کے بھائی مہدی جہانگیری کے لیے یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی نہیں کی جاسکتی۔‘
مہدی جہانگیری تہران چیمبر آف کامرس کا حصہ تھے اور نجی گردشگری بینک کے بانی تھے۔
اسماعیلی نے کہا کہ ’بینکر کے خلاف الزامات میں ’پروفیشنل کرنسی کی سمگلنگ‘ شامل ہے۔‘
مہدی جہانگیری کو حکم دیا گیا ہے کہ ’رقم واپس کی جائے۔‘
جہانگیری کو اکتوبر 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ضمانت پر مارچ 2018 میں رہا کیا گیا۔
اس کیس سے متعلق اب تک کچھ ہی معلومات سامنے آئی ہیں۔
ان کی گرفتاری کے وقت ان کے بھائی اسحاق جہانگیری کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ مہدی کی گرفتاری متوقع تھی، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’انصاف کے لیے سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2019 میں صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو مالی بدانتظامی کے الزامات میں پانچ برس کی سزا دی گئی تھی۔
فریدون کے خلاف الزامات سخت گیروں کی جانب سے لگائے تھے۔ ایران کی عدلیہ پر سخت گیروں کا اثر و رسوخ ہے۔
اسی طرح الزامات کے تحت ایران سابق صدرو کے اتحادیوں کو جیل بھیج چکا ہے۔

شیئر: