بحرین میں نئے کورونا وائرس کے متعدد مریضوں کے انکشاف کے بعد ملک کے تمام سکولوں میں حاضری کو معطل کر دیا گیا ہے اور کلاسز آن لائن ہوں گی، جبکہ ریستورانوں میں کھانا پیش کرنے پربھی پابندی لگادی گئی ہے۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’یہ پابندی 31 جنوری سے تین ہفتوں کے لیے نافذ ہوگی۔‘
مزید پڑھیں
-
عمان میں دفاعی اور قومی سلامتی کونسل کی تنظیم نوNode ID: 535806
-
امارات میں کورونا کے ایک دن میں ریکارڈ نئے کیسزNode ID: 535846
-
مشرق وسطیٰ کے امیر ترین افراد 2021 میں چھٹیاں کہاں گزاریں گے؟Node ID: 535921
وزارت صحت کے مطابق ’ملک میں وبا کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے نئے کورونا وائرس کے متعدد مریضوں کی تصدیق کی ہے۔‘
وزارت صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر ولید المانع نے بتایا ہے کہ ’نئی صورت حال کے پیش نظر اور وبا کو قابو کرنے کے لیے چند اہم فیصلے کیے گیے ہیں جن کا مقصد رہائشیوں کی سلامتی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ملک کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حاضری کو معطل کرکے تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی۔‘
ان کے مطابق’انتہائی ناگزیر حالات میں خصوصی نگرانی کے متقاضی طلبہ جنہیں کسی حد تک معذور سمجھا جاتا ہے، انہیں اس سے استثنٰی دیا جاتا ہے۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ 31 جنوری سے آئندہ تین ہفتوں تک تمام ریستوران، کافی شاپس اور کلبوں میں ٹیبل سروس معطل اور کھانا پیش کرنے پر پابندی ہو گی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’وبا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی ٹیم پوری طرح الرٹ ہے اور نئی صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔‘
المانع: نظرًا للمستجدات والمعطيات التي تتم دراستها بشكل دوري، وبناءً على توصيات الفريق الوطني الطبي للتصدي لفيروس كورونا، فقد تم اتخاذ عدد من القرارات تبدأ من الأحد 31 يناير الجاري ولمدة ثلاثة أسابيع #نواصل_بحذر #كلنا_فريق_البحرينpic.twitter.com/ji7fDxH381
— وزارة الصحة | مملكة البحرين (@MOH_Bahrain) January 27, 2021