مشرق وسطیٰ کے امیر ترین افراد 2021 میں چھٹیاں کہاں گزاریں گے؟
مشرق وسطیٰ کے امیر ترین افراد 2021 میں چھٹیاں کہاں گزاریں گے؟
بدھ 27 جنوری 2021 5:29
52 فیصد مالدار اپنے ملک میں چھٹیاں گزاریں گے- (فوٹو عرب نیوز)
یوگوف کمپنی نے ریڈ ایگزیبیشن اور سوق السفر العربی نمائش کی منتظم کمپنی کے تعاون سے جائزہ تیار کرکے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے امیر ترین 2021 کے دوران بیرونی سفر کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 46 فیصد مالدار افراد سال رواں کے دوران مختلف ملکوں کی سیاحت کریں گے۔
جائزے میں مشرق وسطیٰ کے مالدار شہریوں سے پوچھا گیا تھا کہ آیا وہ 2021 کے دوران اپنی چھٹی اپنے ہی ملک میں گزارنے کا پروگرام بنا رہے ہیں؟ 52 فیصد نے جواب دیا کہ جی ہاں وہ اپنے ہی یہاں چھٹیاں گزاریں گے جبکہ 25 فیصد نے جواب دیا کہ وہ اندرون ملک تجارتی اسفار کریں گے اور بیرون ملک بھی کاروبار کی غرض سے نکلیں گے۔ چار فیصد نے کہا کہ 2021 کے دوران ان کا سفر کا کوئی پروگرام نہیں۔
جائزہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 31 فیصد مالدار شہریوں نے بتایا کہ وہ 2021 کے دوران دو بار باہر جائیں گے جبکہ 25 فیصد نے کہا کہ وہ کم از کم ایک بار باہر کا سفر ضرور کریں گے۔
سوق السفر العربی نمائش کی انچارج ڈینیئل کورٹس نے کہا کہ ’مشرق وسطی کے مالدار لوگ 16 سے 19 مئی کے دوران اپنے اہل و عیال کے ساتھ بیرون ملک سفر کریں گے‘- سوق السفر کا ہیڈ کوارٹر دبئی ورلڈ کمرشل سینٹر میں واقع ہے۔
ڈینیئل کورٹس نے کہا کہ ’اعداد وشمار سے ظاہر ہو رہا ہے کہ مشرق وسطی کے مالدار لوگ بیرونی سیاحت میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ لوگ مشرق وسطی سے قدرتی دلکش مناظر والے مقامات کی سیر کریں گے۔ ان مقامات پر جانے والے 34 فیصد ہوں گے جبکہ دیگر 34 فیصد ساحلی مقامات پر چھٹی گزارنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ 29 فیصد معتدل آب و ہوا والے مقامات کا رخ کریں گے۔ 28 فیصد سماجی رابطہ جات کے حوالے سے اپنے وطن سے نکلیں گے۔
رائے عامہ کے جائزے میں شریک ہر تین افراد میں سے ایک کا کہنا ہے کہ وہ مناسب پیکج کو ترجیح دیں گے۔