Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بقالوں اور غذائی اشیا کے مراکز پر نئے ضوابط کا نفاذ کب سے؟

ضوابط پر عمل درآمد کا دوسرا مرحلہ 29 جون سے شروع ہوگا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ بقالوں (جنرل سٹور) اور غذائی اشیا کے مراکز پر نئے ضوابط کا اطلاق 10 فروری 2021 سے ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ضوابط پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ 10 فروری اور دوسرا مرحلہ 29 جون سے شروع ہوگا۔ 
پہلے مرحلے کے دوران جنرل سٹورز اور غذائی اشیا کے مراکز کے کارکنان سے موثر ہیلتھ سرٹیفکیٹ طلب کیے جائیں گے۔ تمام اشیا پر قیمتوں کے ٹیگ لگانے ہوں گے اور سی سی کیمرے نصب کرنا ہوں گے۔ 
دوسرے مرحلے کے تحت جنرل سٹورز اورغذائی اشیا کے مراکز کو ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔
ان ضوابط میں اہم یہ ہے کہ صارفین کو ای بل جاری کرنا ہوں گے۔ نئے بورڈز کی خصوصیات کی پابندی کرنا ہوگی۔
جنرل سٹور اور غذائی اشیا کے مرکز کا بیرونی حصہ مکمل  شفاف رکھنا ہوگا۔ بیرونی دروازہ ایسا نصب کرانا ہوگا جس سے اندر کا منظر باہر سے صاف نظر آئے۔ 
جنرل سٹور یا غذائی اشیا کے مرکز کے ایک، ایک حصے کو روشن کرنا اور رکھنا ہوگا۔ فرشِ، چھت، ریک (سٹینڈ) اور اشیا ذخیرہ کرنے کی جگہیں صاف ستھری رکھنا ہوں گی۔

جنرل سٹورکے مرکز کا بیرونی حصہ مکمل صاف رکھنا ہوگا۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ڈیپ فریزر اور اس کے آس پاس کی جگہوں کی صفائی کا اہتمام کرنا ہوگا۔ ریک کے درمیان فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی۔ 
صفائی آلات کو کھانے پینے کی اشیا سے دور رکھنا ہوگا اور ہر جنرل سٹور اور غذائی اشیا کے مرکز میں آگ بجھانے والے سلنڈر مہیا کرنا ہوں گے۔

شیئر: