Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ

 پچھلے 24 گھنٹے میں تین ہزار647 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عربب امارات میں سنیچر 30 جنوری کو پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار647 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے، انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 661 ہو گئی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا ہے ’پچھلے 24 گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے ایک لاکھ 83 ہزار 952 مزید ٹیسٹ  کیے گئے ہیں۔‘
’زیرعلاج مریضوں میں سے مزید بارہ مریض چل بسے۔ جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 838 ہو گئی ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’متاثرہ مریضوں میں سے مزید  دو ہزار 770 مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دو لاکھ 72 ہزار 769 ہو گئی ہے۔‘
 وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔

اب تک 30 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگا ئی گئی ہے۔(فوٹو عاجل)

وزارت صحت کے مطابق اب تک 30 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا ویکسین لگا ئی گئی ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر عبد الرحمٰن بن محمد بن ناصر الاویس نے کہا کہ ویکسینیشن مہم کے دوران 30 لاکھ کا ہدف عبور کرنا ایک اہم سنگ میل ہے جو ریکارڈ وقت میں حاصل کیا ہے۔ 

شیئر: