Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی اردن میں امدادی سرگرمیاں

گرم ملبوسات کے427 بیگ ضرورت مندوں میں تقسیم کرائے ہیں۔(فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز نے اردن میں گرم ملبوسات کے بیگ اور دس ہزارآٹھ سو کمبل تقسیم کیے ہیں۔ 
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے اردن میں گرم ملبوسات کے427 بیگ ضرورت مندوں میں تقسیم کرائے ہیں۔ یہ کام اردن میں پناہ گزینوں کے حلقوں میں کیا گیا ہے۔ 

اس امدادی مہم سے 27135 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عمان، المفرق، العقبہ، مادبا، اربد، الکرک، معان، جرش، عجلون اور الطفیلیۃ میں گرم ملبوسات کے4427 بیگ اور 10854 کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس امدادی مہم سے 27135 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔
شاہ سلمان مرکز اردن میں شامی و فلسطینی پناہ گزینوں اور اردن کے نادار خاندانوں میں گرم ملبوسات اور کمبلوں کی تقسیم کی مہم چلائے ہوئے ہے۔

شیئر: