شاہ سلمان مرکز کی اردن اور سوڈان میں امدادی سرگرمیاں
شاہ سلمان مرکز کی اردن اور سوڈان میں امدادی سرگرمیاں
پیر 25 جنوری 2021 19:30
ضرورت مندوں اور پناہ گزینوں میں موسم سرما کے کپڑے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اردن میں ضرورت مندوں اور پناہ گزینوں کے خاندانوں میں موسم سرما کے کپڑے تقسیم کر رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس سینٹر نے حال ہی میں موسم سرما کے ایک ہزار 158 تھیلے اور دو ہزار 316 کمبل تقسیم کیے جس سے پانچ ہزار 790 افراد مستفید ہوئے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے سوڈان کی ریاست سنار میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں بھی امدادی سامان تقسیم کیا۔
اس امداد میں 111 خیمے، 222 مچھر جال، 333 کمبل اور 222 قالین شامل تھے جس سے 666 افراد مستفید ہوئے ہیں۔
یہ منصوبے اردن میں شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں، ضرورت مند خاندانوں اور سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی منصوبوں کے فریم ورک میں آتے ہیں۔