Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر کو چھ افریقی ملکوں سے شاہراہ کے ذریعے جوڑا جائے گا

لیبیا کے شہر بن غازی تک جدید شاہراہ اور ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔(فوٹو سبق)
مصر کے وزیر مواصلات شامل الوزیر نے کہا ہے کہ مصر کو سوڈان سمیت نو افریقی ملکوں سے شاہراہ کے  ذریعے جوڑا جا رہا ہے۔
مصری میڈیا کے مطابق شامل الوزیر نے بتایا کہ مصر کے صحرائی علاقے السلوم سے لیبیا کے شہر بن غازی تک جدید شاہراہ اور ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔
مصری وزیر کا کہنا تھا کہ اس بری راستے کی بدولت مصری صنعتوں اور کارکنوں کو فائدہ ہوگا اور اس کے  ذریعے مختلف سامان لیبیا پہنچانے  میں سہولت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاڈ کے ساتھ مفاہمت ہوگئی ہے۔ لیبیا سے چاڈ اور وہاں سے کانگو تک کو مصر سے جوڑ دیا جائے گا۔

شیئر: