Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں مشین گن سے فائرنگ، نوجوان گرفتار 

مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں  پولیس نے عوامی مقام پر مشین گن سے فائرنگ کرنے اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے مقامی نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جازان پولیس نے بیان میں کہا کہ گرفتار نوجوان دہرے جرم کا مرتکب ہوا۔ اس نے پابندی کے باوجود عوامی مقام پر مشین گن سے فائرنگ کی۔
دوسرا جرم یہ کیا کہ  اس کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور تیسرا جرم یہ کیا کہ اس نے موقع پر موجود لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ 
جازان پولیس نے بتایا کہ مقامی شہری عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔ اسے حراست میں لے کر مشین گن ضبط کرلی گئی۔ مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے  کردیا گیا۔ 

شیئر: