لاہور کے گلشن اقبال پارک میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کا مجسمہ لگایا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
علامہ اقبال کے مجسمے کی حالت دیکھ کر سوشل میڈیا پر سینکڑوں صارفین نے مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ کئی افراد نے علامہ اقبال کے مجسمے کو ان کی توہین قرار دیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر علامہ اقبال کے مجسمے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین حکومت سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا واقعی یہ شاعر مشرق کا ہی مجسمہ ہے؟
مزید پڑھیں
-
مہاراجہ رنجیت سنگھ ایک بار پھر لاہور میںNode ID: 423976
-
شرمیلا فاروقی ’اقبال کی شاعری‘ سنا کر پھنس گئیںNode ID: 473741
-
مہوش حیات: ’بہت خوب، ذوق اچھا مگر شاعر اقبال نہیں‘Node ID: 476756
سینیئر صحافی حامد میر نے ٹویٹ میں علامہ اقبال کے پوتے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جناب ولید اقبال صاحب کیا آپ جانتے ہیں یہ کس کا مجسمہ ہے؟ کیا یہ کہیں سے بھی شاعر مشرق کا مجسمہ نظر آتا ہے؟ آپ کی حکومت کے خیال میں یہ شاعر مشرق ہیں اور کسی سفارشی سے مجسمہ بنوا کر عوام الناس کے لیے اسے گلشن اقبال لاہور میں سجا دیا گیا۔ مجھے تو یہ مجسمہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے۔‘
کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ نئے پاکستان میں علامہ اقبال کو بھی سزا دی گئی ہے۔ ٹوئٹر ہینڈل ڈیفنڈر نے علامہ اقبال کے مجسمے کی تصویر دیکھ کر تبصرہ کیا کہ ’آج تو علامہ اقبال کی روح بھی کانپ گئی ہوگی۔‘
علامہ اقبال کے مجسمے پر بحث کے دوران گفتگو آگے بڑھی تو کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مجسمے میں علامہ اقبال کی درست شباہت نظر نہ آنے کو آرٹ سے دوری کا نتیجہ قرار دیا۔ صارف سُر سپارلے نے لکھا کہ ’جب ریاست اختلافی آوازوں کو دبانے کی وجہ سے سوشل سائنس کو نظر انداز کرے گی تو پھر آرٹ کے حوالے سے اس طرح کی افسوسناک صورتحال پیش آتی ہے۔‘
Iqabl's sculpture in Gulshan-e-iqbal Lahore, there is nothing wrong about the sculpture except the part that it doesn't really look like Iqbal pic.twitter.com/zuNyrvXrmB
— Laila (@Laila_Taariq) February 1, 2021
بعض سوشل میڈیا صارفین طنز ومزاح بھی کرتے نظر آئے۔ مجسمے کو دیکھ کر تبصرہ کرنے والے صارفین اس بات کی شکایت بھی کرتے رہے کہ علامہ اقبال کے ہاتھ اور مونچھیں کہاں لگا دی گئی ہیں۔ خالد ایم نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ ’معذرت کے ساتھ، یہ علامہ اقبال سے زیادہ موہن جو دڑو کے کسی مجسمے سے مماثلت رکھتا ہے۔‘
کئی سوشل میڈیا صارفین نے مجسمے کی حالت کو پاکستان کی تبدیلی سے جوڑا اور کہا کہ نئے پاکستان میں علامہ اقبال بھی تبدیل کر دیے گئے۔
ٹوئٹر صارف عبدالسلام نے علامہ اقبال کی تصویر شئیر کرتے ہوئے طنز کیا کہ ’نواز شریف کے دور میں کرپشن کی وجہ سے علامہ اقبال ایسے دِکھتے تھے۔ عمران خان کی تبدیلی کی وجہ سے اب حقیقی علامہ اقبال ایسے دِکھتے ہیں۔ نواز شریف نے علامہ اقبال مصنوعی والا بنا دیا تھا جبکہ ہم نے حقیقی۔‘
نواز شریف کے دور میں کرپشن کی وجہ سے علامہ اقبال ایسے دکھتے تھے ۔عمران کی تبدیلی کی وجہ اب حقیقی علامہ اقبال ایسے دکھتا ہے۔ نواز شریف نے علامہ اقبال مسنوئی والا بنا دیا تھا جبکہ ہم نے حقیقی۔ pic.twitter.com/Y8zHRHotDX
— Abdul Salam Baloch (@abdul_salam142) February 2, 2021