سولر انرجی پینلز کی تنصیب کے لیے تربیتی پروگرام
کنگ عبداللہ سٹی برائے جوہری اور قابل تجدید توانائی نے پروگرام شروع کیے ہیں( عرب نیوز۹
سعودی عرب میں کنگ عبداللہ سٹی برائے جوہری اور قابل تجدید توانائی نے چھوٹے پیمانے پر شمسی پینل سسٹمز کے ڈیزائن اور تنصیب کی تعلیم کے لیے نئے تربیتی پروگرامز شروع کیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت توانائی کی جانب سے رواں ہفتے کہا گیا تھا کہ بجلی پیدا کرنے کے لیے شمسی فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے پینلز اب گھروں اور کاروباری احاطے میں تنصیب کے لیے دستیاب ہیں اور بعد میں مملکت کے گرڈ سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
یہ اقدام مملکت کے وژن 2030 کے ترقیاتی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سبز اور زیادہ پائیدار مستقبل کی مہم کا ایک حصہ ہے۔
یہ مملکت میں وافر توانائی کے وسائل کو ماحول دوست انداز میں استعمال کرنے کی سمت ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔
شمسی پینل کے تربیتی پروگرام کی ترقی کی نگرانی سعودی پانی اور بجلی کی ریگولیٹری اتھارٹی نے کی جس نے متعدد مقامات پر اس طرح کے سسٹمز لگانے کی فزیبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تکنیکی انتظامات کیے ہیں۔
چار روزہ تربیتی مراکز کو پانچ روزہ تربیتی پروگرام پیش کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ تسلیم شدہ ادارے ينبع، دمام،ریاض، الجعيمة اور بيش میں ہیں۔