Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس سال محبت کے عالمی دن پر کون سے تحائف دیں؟

ویلنٹائن ڈے پر محبت کرنے والے ایک دوسرے کو تحائف دیتے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
فروری کا مہینہ شروع ہوتے ہی ویلنٹائن کا دن بھی ذہن میں آجاتا ہے جس دن محبت کرنے والے ایک دوسرے کو تحائف دیتے ہیں۔
تو آنے والے ویلنٹائن ڈے پر اپنے پیاروں کو ان عرب برانڈز کے تحفے دے سکتے ہیں، عرب نیوز پر شائع مضمون کے مطابق اس میں ایئر رنگز سے لے کر سجنے سنورنے کے کٹس شامل ہیں۔
بلعربی برانڈ کے ’حُب ایئر رنگز‘
کہا جاتا ہے کہ کسی چیز کے اچھے ہونے کے لیے یہ کافی نہیں کہ وہ حجم میں بڑا ہو۔  بلعربی برانڈ نے ’حُب‘ کے لفظ سے ہاتھ سے بنے ایئر رنگز بنائے ہیں۔ عربی میں حب کا مطلب ہے مُحبت ہے۔ اس کی قیمت ایک ہزار 53 امریکی ڈالر ہے۔

دقن ات کا الٹیمیٹ گرومنگ کٹ

اس ویلنٹائن پر آپ کچھ مختلف بھی تحفے میں دے سکتے ہیں جیسا کہ گرومنگ کٹ۔ یہ ایک سعودی کمپنی کا ہے جو مرودوں کے لیے پروڈکٹس بناتی ہیں۔ اس کی قیمت 112 امریکی ڈالر یا 420 سعودی ریال ہے۔

فائیو پلرز کا لو ہوڈی

یہ آرام دہ ہوڈی ڈیزائنر فرخ ارشاد نے بنائی ہے، انہوں نے حال ہی میں ’حُب‘ سیریز کا آغاز کیا۔ یہ مختلف نسلی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان تعلقات سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔ اس کی قیمت 70 امریکی ڈالر یا 263 سعودی ریال ہے۔

ہدیٰ بیوٹی کٹ

یہ خصوصی کیالی ایکس ہدیٰ بیوٹی ڈارلنگ کٹ لمیٹڈ ایڈیشن ہے۔ اس میں رولر بال مسک پرفیوم، آئی شیڈو پیلٹ اور لپ سٹک موجود ہے۔ اس کی قیمت 45 ڈالر ہے۔

علیل حرہ ہینڈ بیگ

مصری برانڈ نے چمڑے سے بنا ہینڈ بیگ متعارف کرایا ہے اس کا ہینڈل عقیق کا بنایا گیا ہے۔ 

اکثر لوگ ویلنٹائن ڈے پر پھولوں کا تحفہ بھی دیتے ہیں۔

شیئر: