Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکان میں رہائش نہیں بجلی کا بل پانچ ہزار ریال

غیر معمولی بل سے پریشان شہری نے کمپنی سے رجوع کیا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں بجلی کے غیر معمولی بل سے پریشان شہری نے کمپنی سے رجوع کیا ہے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ مکان میں رہائش اختیار ہی نہیں کی اور بل 5 ہزار کا بھیج دیا گیا۔ 
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ کے مطابق بجلی کمپنی کے ٹوئٹراکاونٹ پر ایک شہری نے شکایت کی کہ اس کا زیرتعمیر مکان ابھی مکمل ہی ہوا ہے جبکہ اس میں رہائش اختیار ہی نہیں کی مگربل 5082 ریال کا بھیج دیا گیا۔ 
شہری نے اپنی شکایت میں  بل پر نظرثانی نہ کیے جانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ 
شکایت کے جواب میں بجلی کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر پر جواب دیا گیا کہ ’آپ کی شکایت نوٹ کرلی گئی ہے جلد ہی اس بارے میں فنی ٹیم کی جائزہ رپورٹ کے بعد آپ کو مطلع کردیا جائے گا‘۔ 

شیئر: