Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں رنگا رنگ مونگوں کی دنیا آباد ہے

یہاں 144 سے زیادہ قسم کی مونگوں کی دنیا آباد ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ مملکت دنیا بھر میں سب سے زیادہ مونگوں کی دنیا کے مالک ملکوں میں 8 ویں نمبر پر ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بتایا کہ سعودی عرب میں مونگوں کی بستیوں کا رقبہ 6660 مربع کلو میٹر کے لگ بھگ ہے- مونگوں کی دنیا سمندری ماحولیات کا اہم ترین حصہ ہیں۔ ان کی وجہ سے سمندری حیاتیات کے تنوع میں بڑی مدد ملتی ہے۔ 
سعودی عرب کے شمال مغرب میں ’نیوم‘ پروجیکٹ پوری دنیا میں منفرد سمندری ماحولیات کا اہم ترین منصوبہ ہے۔ پوری دنیا میں نیوم سے زیادہ اہم مونگوں کی بستیاں کہیں اور نہیں پائی جاتیں۔ 
بحیرہ احمر پر واقع ’امالا‘ پروجیکٹ مونگوں سے مالا مال ہے۔ یہ سال بھر سیاحوں کے لیے کشش کا مرکز ہے اور یہ قدرتی دولت سے مالا مال ہے۔
یہاں مونگوں کی بستیاں دنیا بھر میں مونگوں کا 6.2 فیصد ہیں اور  یہاں 144 سے زیادہ اقسام کی مونگوں کی دنیا آباد ہے۔ 
مونگوں کی دنیا کے باعث بحیرہ احمر پروجیکٹ غوطہ خوری کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں رنگا رنگ مچھلیاں اور شفاف پانی سیاحوں کے لیے بڑا پرکشش ماحول پیدا کیے ہوئے ہے۔
الوجہ کمشنری کے شمال میں ’المکیسر‘ کے ساحل بھی مونگوں کے حوالے سے اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں۔ یہاں ایک طرف رنگا رنگ مونگوں کی دنیا آباد ہے تو دوسری جانب صاف ستھرے ساحل ہیں۔ تیسری جانب دلکش چٹانیں اور اونچے نیچے مقامات ہیں۔ 

خلیج عرب میں 150 جزیرے مونگوں کے خزانے اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

مکہ مکرمہ ریجن کی اللیث کمشنری کے ساحل پر بحیرہ احمر کا جبل اللیث جزیرہ مونگوں کی منفرد دنیا سے مالا مال ہے۔ یہ جزیرہ اللیث کمشنری سے 11.5 بحری میل دور ہے۔ شفاف پانی اور نایاب مچھلیوں کی بھرمار کے باعث پرکشش ہے۔ اس کا رقبہ 5 کلو میٹر طویل ہے اور اس کے قریب 12 چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں۔  
خلیج عرب میں 150 جزیرے مونگوں کے خزانے اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ ان میں ابوعلی جزیرہ قابل ذکر ہے جو خلیج عرب پر سعودی عرب کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔ یہ الجبیل کے شمال میں واقع ہے۔ اس کا رقبہ 59 مربع کلو میٹر ہے۔
دوسرا الباطنۃ جزیرہ  ہے یہ 23 مربع کلو میٹر ہے- تیسرا جزیرہ تاروت ہے جو 20 مربع کلو میٹر رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ یہاں نایاب قسم کے مونگے ہیں۔ یہاں کے مینڈک دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ خوبصورت پرندے ان جزیروں کے ساحلوں پر بسیرا کیے رہتے ہیں۔ 

شیئر: