اخبار 24 کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آئی او ایس نظام سے چلنے والے آئی فون اور آئی پیڈ پر اگر جلبریک چل رہا ہو یا انڈروئیڈ موبائل سسٹم پر اگر وی پی این کام کر رہا ہو تو اس دوران توکلنا ایپ استعمال نہیں کی جا سکتی‘۔
موبائل ایپلیکیشن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’توکلنا ایپ استعمال کرنے کے دوران ضروری ہے کہ دونوں مذکورہ نظام معطل ہوں۔‘
سعودی عرب کی وزارت صحت کی متعارف کردہ ایپلیکیشن ’توکلنا‘ ان دنوں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ مملکت میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد اس ایپ میں اکاؤنٹ بنانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
توکلنا ایپ کے ذریعے اس میں رجسٹرڈ شخص کے بارے میں کورونا سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اگر کسی کوئی شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کے موبائل فون میں موجود ایپلیکیشن کے ہوم پیچ پر ’متاثر‘ لکھا ہوتا ہے جبکہ کورونا سے صحتیاب یا مبتلا نہ ہونے کی صورت میں ایپ کا ہوم پیچ سبز رنگ ظاہر کرتا ہے۔
گزشتہ ماہ یعنی جنوری 2021 سے مدینہ منورہ ریجن میں توکلنا ایپ کی رجسٹریشن تمام افراد کے لیے لازمی قرار دی گئی تھی اس حوالے سے کوئی بھی شخص خواہ وہ مقامی ہو یا غیر ملکی کسی بھی سرکاری ادارے، شاپنگ مال یا دیگر عوامی مقام میں اس وقت تک داخل نہیں ہو سکتا جب تک وہ وہاں موجود اہلکاروں کو توکلنا ایپ نہ دکھائے۔
مدینہ منورہ کے بعد مشرقی ریجن میں بھی لازمی توکلنا ایپ کے آپشن کو اختیار کیا گیا بعدازاں دیگر ریجنز میں اس کے لازمی استعمال کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔