Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا میں زیر کفالت افراد کی معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں

’سربراہ خاندان توکلنا ایپ کے ذریعہ ماتحت افراد کی معلومات حاصل کر سکتا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
 توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ سربراہ خاندان کے زیر کفالت افراد کی معلومات بھی توکلنا سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جو شخص توکلنا میں رجسٹریشن کرنا چاہتا ہے جبکہ اس کا موبائل نمبر ابشر میں رجسٹرڈ نہیں ہے تو اسے چاہیے کہ ابشر میں رجسٹرڈ کسی شخص سے مدد حاصل کرے‘۔
’ابشر میں رجسٹرڈ شخص غیر رجسٹرڈ شخص کے موبائل نمبر کا اندراج خصوصی آپشن کے ذریعہ کر سکتا ہے‘۔
’اگر کسی کے پاس توکلنا کام نہیں کر رہا تو اسے چاہیے کہ ایپ اپ ڈیٹ کرے جبکہ ایپ میں بعض آپشن ابھی تک کام نہیں کر رہے تاہم ان کی بحالی کے لیے کام ہو رہا ہے‘۔
’سربراہ خاندان اپنے موبائل توکلنا ایپ کے ذریعہ زیر کفالت افراد کی معلومات ’سروس‘ آپشن کے ذریعہ حاصل کر سکتا ہے‘۔

شیئر: