وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو شرمناک ہے، انہوں نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد ٹویٹ کی کہ ’پی ڈی ایم اس کرپشن کے نظام کو بچانا چاہتی ہے لیکن ہم اس کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘
دوسری طرف 2018 میں سینیٹ الیکشن کے موقع پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد خیبرپختونخوا کے وزیر قانون نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
منگل کی شام کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد خان نے استعفیٰ دیتے ہوئے خود کو غیرمشروط طور پر تحقیقات کے لیے پیش کر دیا ہے۔
قبل ازیں 2018 میں سینیٹ الیکشن کے لیے ہارس ٹریڈنگ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی رقم وصول کرتے ہوئے دکھائی دیے جن میں وزیر قانون سلطان محمد خان بھی شامل تھے۔
دو منٹ اور 10 سیکنڈ کی اس لیک شدہ ویڈیو میں مختلف اراکین اسمبلی کی الگ الگ ویڈیوز کو جوڑا گیا ہے۔ ہر ویڈیو میں نوٹوں کی گڈیاں میز پر پڑی نظر آتی ہیں اور اراکین ان کو بعض جگہوں پر گن رہے ہیں اور بعض بیگ میں ڈالتے نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’حکومت کا سینیٹ کے انتخابات فروری میں کروانے کا فیصلہ‘Node ID: 525001
-
سینیٹ انتخابات: حکومت کیا چاہتی ہے اور اپوزیشن کی مخالفت کیوں؟Node ID: 525856
-
پیپلز پارٹی کا صدارتی ریفرنس میں فریق بننے کا بھی اعلانNode ID: 539426
یاد رہے کہ 2018 میں سینٹ انتخابات میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرکے وفاداریاں تبدیل کرنے پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے متعددارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔
صبح سے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش میں ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ’یہ لوگ پیسہ طاقت میں آنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور پھر اس طاقت کو پیسہ کمانے، بیوروکریٹس، میڈیا اور دوسرے فیصلہ سازوں کو خریدنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور قوم کو لوٹ کر بیرون اپنے اثاثے بناتے ہیں‘
The videos showing the shameful way in which politicians buy & sell votes in Senate reflects the total destruction of the nation's morality by successive ruling elites as they drowned the nation in debt. Cycle of corruption & money laundering is a sordid tale of our pol elite:
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 9, 2021