Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گیس لیک ہونے سے ایک ہلاک، 8 متاثر 

8 متاثرین میں سے 6 کی حالت نازک ہے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض کے الرمال محلے میں گیس لیک ہونے کے باعث پر ایک شخص ہلاک اور آٹھ متاثر ہوئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان یاسرالجلاجل نے بتایا کہ الرمال محلے میں مقیم غیرملکیوں کی رہائش سے گیس لیک ہونے کی اطلاع مقامی شہری نے دی تھی۔ فوری طور پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے معائنے سے پتہ چلا کہ گیس لیک ہونے سے ایک شخص ہلاک ہوچکا ہے اور 8 متاثر ہوئے ہیں جن میں 6 کی حالت نازک ہے۔
ہلال احمر کے ترجمان نے مزید کہا متاثرہ افراد میں سے دو کو نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی، دو کو کنگ عبداللہ ایجوکیشن ہسپتال اور دو کو المواساۃ ہسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ دو کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا۔  

شیئر: