الخرج کے گوداموں میں آتشزدگی پر ریکارڈ وقت میں قابو پا لیا گیا
اتوار 17 جنوری 2021 10:31
ریاض کے قریب الخرج کے علاقے میں واقع متعدد گوداموں میں آگ لگ گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی پر ریکارڈ وقت میں قابو پا لیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ’الخرج کے پرانی روڈ پر واقع متعدد گوداموں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات گیے آگ لگی تھی‘۔
’گوداموں میں متعدد چیزیں موجود ہونے کی وجہ سے آتشزدگی کئی گوداموں تک تیزی سے پھیل گئی‘۔
’اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور صبح تک آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہیں‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو صبح کے وقت آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے‘۔
’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متاثر رقبہ اور نقصان کا تخمینہ لگانا باقی ہے‘۔
’جائے وقوعہ متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے جو تفتیش کے بعد تفصیلی رپورٹ دے گا‘۔