Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے انسداد کے لیے تدابیر پر کابینہ کا اظہار اطمینان

’عدالتی اصلاحات کےحوالے سے ولی عہد کے خطاب اور اس کے متقضیات کو سراہا ہے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گیے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کابینہ نے عدالتی اصلاحات کےحوالے سے ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے خطاب اور اس کے متقضیات کو سراہا ہے۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’سعودی قیادت شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مفادات کے تحفظ کی انتہائی حریص ہے۔
کابینہ نے کہا ہے کہ بانی مملکت شاہ عبد العزیز کے زمانے سے لے کر اب تک سعودی حکومت نے عازمین حج اور عمرہ زائرین کی خدمت اور ہر طرح کی سہولت فراہم کرتی رہی ہے۔
کورونا بحران کے دوران سعودی قیادت نے حج اور عمرہ کے حوالے سے انتہائی حکمت پر مبنی فیصلے کیے تھے۔
کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے آگاہی حاصل کی نیز ملک میں وائرس کے انسداد کے لیے جاری تدابیر کا جائزہ لیا ہے اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
کابینہ نے بین الاقوامی کمپنیوں کے ریاض شہر میں دفاتر کھولنے کو سراہا اور کہا کہ یہ سعودی عرب کی مستحکم معیشت کی عالمی ساکھ کی نشاندہی کرتا ہے۔
خطے کی امن وسلامتی اور استحکام کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔
کابینہ نے عالمی برادری سے مطالبے کی تجدید کی ہے کہ ایران کو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کا پابند بنایا جائے۔

’کورونا بحران کے دوران سعودی قیادت نے حج اور عمرہ کے حوالے سے انتہائی حکمت پر مبنی فیصلے کیے تھے‘ ( فوٹو: واس)

ایران کو ایٹمی اسلحہ کے حصول سے روکا جائے نیز میزائل ٹیکنالوجی محدود کی جائے۔
کابینہ نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا سعودی عرب کی شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنانے کی کوشش میں ہے۔ اس کے خطرات دراصل ایران کی میزائل ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہیں۔
کابینہ نے ہائی وے پر حادثات کی صورت میں متوفین کی منتقلی کے قوانین میں ترمیم کی اجازت دی ہے۔
 

شیئر: