دباب دمام میں عمارت کے اندر سے چوری کرلی گئی- (فوٹو: اخبار 24)
سعودی انجینیئرز نے 8 ماہ قبل ہونڈا 50 سی سی پاور کی دباب (موٹر سائیکل) خرید کر اسے جدید شکل و صورت دی تو چور موٹر سائیکل لے اڑے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق انجینیئر احمد الاحمد نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بڑے دکھ کے ساتھ بتایا کہ ’میری دباب ہونڈا 50 سی سی ہاتھ سے نکل گئی۔ اسے جدید شکل و صورت دی تھی اور اس کے بیشتر پرزے خود تیار کیے تھے‘۔
الاحمد نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی بتایا کہ ’دباب کو نیا روپ دینے کے ایک، ایک مرحلے کی ویڈیو اور فوٹو گرافی کی گئی تھی۔ 2020 میں 8 ماہ تک لاک ڈاؤن کے زمانے میں اسے جدید تر بنایا جاتا رہا تاہم 17 جنوری 2021 کو اسے دمام میں عمارت کے اندر سے چوری کر لیا گیا اور اس طرح میری خوشی ادھوری رہ گئی۔‘
الاحمد نے وڈیو کلپ میں دکھایا ہے کہ کس طرح دباب کے پرزے جمع کیے گئے۔ ایک، ایک پرزہ کس طرح لگایا گیا اور آخر میں دمام کی سڑکوں پر اس کا تجربہ کس طرح کیا گیا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں