Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور نے مزید 12 مساجد بند کردیں، تعداد 44 ہوگئی

بند کی جانے والی مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی جارہی ہیں- (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مملکت کے متعدد علاقوں میں مزید 12 مساجد بند کرادیں- نمازیوں میں کورونا کے مصدقہ کیسز دریافت ہوئے  تھے- چار روز کے دوران بند کی جانے والی مساجد کی کل تعداد 44 تک پہنچ گئی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ 28 مساجد کو سینیٹائز کرکے نماز کے لیے بحال کردیا گیا-

جمعرات کو ریاض کے دو علاقوں میں دو مساجد بند کی گئیں- (فوٹو: الیوم)

وزارت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ریاض کے دو علاقوں میں دو، مدینہ  منورہ میں دو، مشرقی ریجن کی الاحسا کمشنری میں دو، باحہ کی العقیق کمشنری میں چار اور القصیم کی الرس کمشنری میں ایک مسجد بند کی گئی-
وزارت اسلامی امور نے اطمینان دلایا ہے کہ بندش کا فیصلہ عارضی ہے- بند کی جانے والی تمام مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کی جارہی ہیں-
وزارت اسلامی امور نے مساجد کے ائمہ اور خطیبوں سے کہا کہ وہ ہر فرض نماز کے بعد کورونا ایس او پیز کی پابندی کی نمازیوں کو تاکید کرتے رہیں-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: