عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں نے خمیس مشیط پر جمعرات کو بیلسٹک میزائل سے حملے کی کوشش کی تھی- جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا-
الاخباریہ اور الوطن کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی دہشتگرد شہریوں اور سول تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلسل منصوبہ بند طریقے سے جان بوجھ کر دہشتگردانہ حملے کررہے ہیں-
مزید پڑھیں
-
حوثیوں کا ایک اور حملہ، عرب اتحاد نے ڈرون راستے میں تباہ کر دیاNode ID: 540056
عرب اتحاد برائے یمن نے خبرادار کہا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور اسے نافذ کرنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا-
یاد رہے کہ حوثیوں نے آج صبح خمیس مشیط پر بارودی ڈرون سے حملے کی کوشش کی تھی جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گرا کر تباہ کردیا گیا تھا-