Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورال بلوم‘ پوری دنیا میں سب سے بڑا سیاحتی مرکز ہوگا

پروجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 14 ارب ریال کے لگ بھگ ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریڈسی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جان بیگانو نے کہا کہ کورال بلوم پروجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 14 ارب ریال کے لگ بھگ ہے۔ اس کا افتتاح 2023 میں متوقع ہے۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ یہ پوری دنیا میں سب سے بڑا سیاحتی مرکز ہوگا اور یہ سو فیصد تجدد پذیرتوانائی پر منحصر ہوگا۔ 

کورال بلوم پروجیکٹ کا افتتاح 2023 میں متوقع ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

جان بیگانو نے کہا کہ ہماری کمپنی خوش قسمت ہے کہ اسے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مدد حاصل ہے۔ یہی فنڈ  پروجیکٹ کو سب سے زیادہ فنڈ فراہم کررہا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پانچ سعودی بینک ہمیں 14 ارب ریال کا فنڈ فراہم کرنے جارہے ہیں۔ گزشتہ سال جو اعلان کیا گیا تھا کہ اکوا پاور کی قیادت میں قائم  کنسورشیم کے ساتھ ہمارا سب سے بڑا معاہدہ ہوگیا ہے۔ یہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان شراکت کی خوبصورت علامت ہے۔ 

 نئے ماحول کے خواہشمند سیاحوں کو سب کچھ اپنی پسند کا ملے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)

کورال بلوم کے گیارہ ہوٹل اور ریزورٹس جزیرہ  شریرۃ میں بنائے جائیں گے۔ یہاں کورونا وبا کے بعد  نئے ماحول کے خواہشمند سیاحوں کو سب کچھ اپنی پسند کا ملے گا۔
ریڈ سی پروجیکٹ منصوبہ 2030 میں مکمل ہوگا۔ یہ پچاس ہوٹلوں اور ریزروٹس پر مشتمل ہوگا۔ 1300 رہائشی عمارتیں 22 جزیروں میں تعمیر ہوں گی۔ گالف کلب ہوں گے اور تفریحات کے متعدد مراکز بھی قائم ہوں گے۔

شیئر: