جدہ میں متعدد گھروں میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے 50 ہزار ریال مالیت کی مسروقہ چیزیں ضبط ہوئی ہیں( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے متعدد گھروں میں چوریاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریجن پولیس کے ترجمان میجر محمد الغامدی نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان تین سعودی شہری ہیں جو عمر کی چوتھی اور پانچویں دہائی میں ہیں۔
’گرفتار شدگان کے قبضے سے 50 ہزار ریال مالیت کی مسروقہ چیزیں ضبط ہوئی ہیں۔‘
پولیس کے مطابق انہوں نے جدہ میں واقع متعدد گھروں میں چوری کا اقرار کر لیا ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا جائے گا۔