ایک پہیے پر بائیک چلانے والا شخص گرفتار
محکمہ ٹریفک کے مطابق کہ بائیک چلانے والے شخص نے ٹریفک قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ ٹریفک پولیس نے ایک پہیے پر بائیک چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے مرکزی شاہراہوں پر ایک پہیہ پر بائیک چلانے کی ویڈیو فخریہ انداز میں شیئر کی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ محکمے کو شناخت کی ذمہ داری دی گئی جس نے ریکارڈ وقت میں مذکورہ شخص کی کوائف جمع کر لیے۔‘
محکمے کے مطابق عام شاہراہ پر ایک پہیہ پر بائیک چلا کر اس نے اپنی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرات پیدا کیے ہیں۔
محکمے نے مزید کہا کہ علاوہ ازیں ٹریفک قوانین کی صریح خلاف ورزی بھی کی ہے جس پر اس کے ساتھ قانون کے مطابق معاملہ کیا جائے گا۔