Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا کا نیا ورژن تمام خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری

توکلنا ایپ موبائل صارفین کو کورونا کے حوالے سے متعدد خدمات کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں کی سروسز بھی فراہم کرتا ہے: فوٹو توکلنا ایپ
توکلنا ایپ انتظامیہ نے صارفین کو نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اخبار24 کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’نیا ورژن 2.6.3 ہے جو ایپل سٹور، گوگل پلے اور ایپ گیلری میں موجود ہے‘۔
’ایپلی کیشن کی تمام خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ مذکورہ ورژن ڈاؤن لوڈ کیا جائے ‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اپنے ڈیوائس کے حساب میں ایپلی کیشن مارکیٹ میں پہلے توکلنا سرچ کریں، جب مل جائے تو یقین کریں کہ مطلوب ورژن ہی ہے، اس کے بعد اسے ڈاؤن لوڈ کریں‘۔
واضح رہے کہ توکلنا ایپ موبائل صارفین کو کورونا کے حوالے سے متعدد خدمات کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں کی سروسز بھی فراہم کرتا ہے۔

شیئر: