’پہلے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی جائے، پھر ایپ میں لاگ آن ہوا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں نے توکلنا ایپ دکھائے بغیر بازاروں اور پبلک مقامات میں داخلے پر پابندی لگادی ہے جس کے باعث بہت سے لوگ توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔
بہت سے لوگوں کو توکلنا ایپ میں رجسٹریشن میں مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کے لیے توکلنا ایپ نے لنک جاری کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق توکلنا ایپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سرکاری اداروں، بازاروں اور پبلک مقامات میں توکلنا ایپ کے بغیر داخلے پر پابندی لگانے کے بعد ایپ میں رجسٹریشن کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے‘۔
’اس وجہ سے بہت سے لوگوں کو رجسٹریشن میں دقت کا سامنا ہے، بعض لوگوں کی رجٹریشن مسترد ہو رہی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایسے تمام ٹیکنیکل مسائل کے حل کے لیے صارفین کو چاہئے کہ وہ توکلنا ایپ کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرائیں‘۔
’توکلنا ایپ کی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ کھولنے کے بعد ایپ میں لاگ ان ہوا جاسکتا ہے‘۔
توکلنا ایپ کی ویب سائٹ میں رجسٹریشن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
واضح رہے کہ ریاض، تبوک، مشرقی ریجن اور دیگر متعدد ریجنوں کی گورنریٹ کے فیصلے کے مطابق شاپنگ مالز، سرکاری ادارے اور پبلک مقامات میں داخلے کے لیے توکلنا ایپ دکھانا ضروری ہے۔