حوثی ملیشیا نے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی پھر کوشش کی ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’ایران نواز حوثی ملیشیا نے آج منگل کو ابہا ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی باغی سعودی عرب کی سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں‘۔